• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ناروےمیں صہیونی ریاست کا بائیکاٹ، مصنوعات پراسرائیل کا لیبل  

پیر 13-06-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
ناروےمیں صہیونی ریاست کا بائیکاٹ، مصنوعات پراسرائیل کا لیبل  
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی وزارت خارجہ کی جانب سےناروے کے اس فیصلے کو ناپسند کرتے ہوئے اسرائیل فلسطین تنازعہ میں ثالث اوسلو کےکردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے اوسلو معاہدے کو نقصان پہنچے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض ریاست  اسرائیل کی فلسطینیوں کے ساتھ نسل پرستانہ رویے اور مسلسل جاری جارحیت  کے نتیجے میں ناروے کی سوشل ڈیمو کریٹک  حکومت  کی جانب سے صہیونی بستیوں کی مصنوعات کو ان کے مقام کے ساتھ لیبل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے تاکہ شہری اسرائیل کے جارحانہ اقدامات  کے خلاف وہاں کی مصنوعات کی واضح پہچان کرتے ہوئے اپنے بائیکاٹ کا بھر پور اظہار کریں۔

ناروے کی حکومت کے اسرائیل مخالف اس اقدام  کی مذمت کرتے ہوئے صہیونی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پوزیشن اسرائیل اورناروے کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ناروے کی مطابقت کو بری طرح متاثر کرے گی۔

 صہیونی وزارت خارجہ کی جانب سے اسرائیل فلسطین تنازعہ میں ثالث کے طور پر اوسلو کے دیرینہ کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ناروے کی سوشل ڈیموکریٹ حکومت  کے اس اقدام کو ناپسند کیا گیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے اوسلو   معاہدے کو نقصان پہنچے گا۔

واضح رہے کہ ناروے نے اعلان کیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی بستیوں کی مصنوعات پر اصل جگہ کا لیبل لگانا لازمی قرار دے گا، یہ اقدام 2015 میں یورپی کمیشن کے مشورے کے بعد کیا گیا ہے، جس نے اپنے رکن ممالک کے اس طرز عمل کی سفارش کی تھی، اس فیصلے کی تصدیق یورپی عدالت انصاف نے 2019 میں کی تھی جس کے تحت "اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں میں پیدا ہونے والی کھانے پینے کی اشیاء کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

Tags: اسرائیل صہیونی ریاستاسرائیل فلسطین تنازعہاوسلوصہیونی وزارت خارجہمقبوضہ مغربی کنارہناروے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.