(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شمالی غزہ کے مختلف علاقوں جن میں بیت لاھیہ، بیت ھانون خاص طورپر شامل ہیں، گذشتہ 4 ہفتوں سے اسرائیلی فوج کے بدترین محاصرے کا شکا رہے جہاں خوراک اور ادویات سمیت کسی بھی قسم کی امداد پر مکمل طورپر پابندی عائد ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غاصب صیہونی فوج نے شمالی غزہ میں فلسطینیوں کو قتل عام جاری رہا ہواہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت مزید 100 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی کردیئے ہیں۔
وزارت کی رپورٹ کے مطابق ان غزہ کی سات اکتوبر 2023ء سے غزہ پر جاری صیہونی دہشتگردی میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 43,061 ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ 101,223 افراد مختلف سطح کے زخمی ہیں۔
وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی بمباری سے تباہ شدہ عمارات کے ملبے تلے اب بھی ہزاروں زخمیوں اور شہداء کی لاشیں موجود ہیں۔ ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔