(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسلامی مزاحمتی تحریک حما سے غزہ میں عارضی جنگ بندی کےمعاہدے کو مستردکرتےہوئے کہا ہے کہ مستقل جنگ بندی اور صیہونی فوج کے انخلاء کے بغیر جنگ بندی کا کوئی معاہدہ نہیں کیا جائےگا۔
فلسطینی ذرائع کےمطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مصری صدر اور امریکی حکام کی جانب سے غزہ میں پیش کی جانے والی عارضی جنگ بندی تجاویز کو مسترد کردیا کرتےہوئے کاہ ہے کہ عارضی طور پر جنگ روکنے کی تجویز کا مقصد صرف بعد ازاں دوبارہ حملے شروع کرنا ہے جس پر ہم پہلے سے ہی اپنا موقف واضح کرچکےہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حماس عارضی جنگ بندی نہیں بلکہ مستقل جنگ بندی کی حمایت کرتی ہے۔
واضح رہے غزہ میں جنگ بندی کے لیے گزشتہ چند روز سے قطر کی ثالثی میں نئی کوششوں کا آغاز ہوا تھا جس کے بعد مصری صدر اور امریکی ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر کی جانب سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی تجاویز سامنے آئی تھیں۔