(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کے درمیان کسی قسم کے کوئی اختلافات نہیں ہیں یہ جھوٹی خبریں بے بنیاد ہیں جو اسرائیلی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے پھیلائی جارہی ہیں۔
مقبوضہ فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن غازی حماد نے حالیہ حماس کے عسکری ونگ کے کمانڈر یحییٰ السنوار کے حوالے سے منسوب کیے گئے ان بیانات کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا ‘ السنوار نے غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کو روکنے کیلئے کام کرنے والے معاہدے کے ثالثوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ‘جنگ جتنی زیادہ چلے گی اور جتنے زیادہ لوگ شہید ہوں گے میرا فائدہ ہو گا ، یہ ‘جھوٹ اور بے بنیاد ہیں ۔
غازی حماد نے کہا ہے ‘اس طرح کی جو باتیں بھی پھیلائی گئیں اور بیان گھڑے گئے یہ سب غلط اور بے بنیاد ہیں جس کا مقصد دنیا کے سامنے حماس کے لئے ایسا تاثر پیش کرنا ہے کہ انھیں اپنے لوگوں کی کوئی پرواہ نہیں اور ان کے درمیان اختلافات ہیں، انھوں نے واضح کیا کہ حماس کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہیں۔’ انھوں نے کہا ‘ غزہ ک میں قیادت سے حماس تحریک کا یومیہ بنیادوں پر رابطہ ہوتا ہے۔ لیکن ایسی کوئی بات ان کی طرف سے سامنے نہیں آئی ہے۔
‘حماس کے سیاسی دفتر کے رکن نے یہ بھی تصدیق کی کہ ‘السنوار غزہ میں جنگ کے خاتمے اور فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے کے لیے بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔ بس یہ فرق ہے کہ غزہ سے باہر اور غزہ کے اندر حماس کی قیادت کا موقف ایک ہے اور ناقبل تقسیم ہے۔
‘حماس کی طرف سے یہ رد عمل اس مبینہ خط کے بعد سامنے آیا ہے جو ثالثی کرنے والے ملکوں کو بھیجا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ‘ اسرائیلی ہمارے پاس اس جگہ ہیں جہاں ہم چاہتے تھے۔