(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) "نیتن یاہو(سعودی عرب کے ساتھ) معمول پر آنے والے معاہدوں کو وقت سے پہلے بے نقاب کر رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ اردان قطر اور مصر کےساتھ تصادم کے راستے پر ڈال رہے ہیں ۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مشرق وسطیٰ کے امور کے سینئر تجزیہ کار Zvi Barel نے آج اسرائیلی اخبار ہارتیز میں اپنے مضمون میں کہا ہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کی پالیسز اسرائیل کی سلامتی کیلئے خطرہ بن رہی ہیں ، انھوں نے غزہ میں جاری جنگ میں قطر اردن اور مصر کی ثالثی کی کوششوں پر نیتن یاہو کے حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ "نیتن یاہو(سعودی عرب کے ساتھ) معمول پر آنے والے معاہدوں کو وقت سے پہلے بے نقاب کر رہے ہیں جبکہ مصر، اردن اور قطر کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچانے پر اسرائیلی حکومت کا اصرار اسے اپنے قریبی اتحادی امریکہ کے ساتھ بھی تصادم کے راستے پر ڈال رہا ہے۔
امریکہ کے ساتھ ” خطرے سے دوچار تعلقات کے بارے میں، اخبار نے وضاحت کی کہ "اسرائیل اور مصر کے سینئر انٹیلی جنس حکام کے درمیان بات چیت ہو رہی ہے، لیکن اسرائیلی حکام مصر کی تشویش کو دور کرنے میں کامیاب نہیں ہو رہے ہیں،” انہوں نے مزید کہا کہ "دونوں ممالک کے مفادات کو متصادم کے طور پر پیش کرنے کے انتخاب نیتن یاہو کا ہے۔