(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غیرقانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے میڈیا کے مطابق اسرائیلی سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کے سینئر عہدیداروں کا اندازہ ہے کہ صیہونی حکومت حماس کے ساتھ غزہ کی پٹی میں قید اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کے لیے کوئی معاہدہ کرنے پر زور نہیں دے رہی ہے۔
اسرائیل کے معروف اخبار یعدیعوت احرنوت میں شائع ایک رپورٹ میں اسرائیلی سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کے سینئر عہدیدارو ں کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ان کا ماننا ہے کہ نین یاہو غزہ میں قید اسرائیلی قیدیوں سے کوئی دلچسپی نہیں رکھتے سیاسی سطح پر الحاق پر زور دے رہے ہیں ، نین یاہو جنگ ختم کرنے اور قیدیوں کی واپسی کے بجائے غزہ کے بڑے حصے کو اسرائیل میں ضم کرنے کےلئے کام کررہے ہیں ۔