(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کے حملے کے نتیجے میں چھڑنے والی جنگ کے دوران اسرائیل نے خود کو ایک نامناسب کام میں ملوث کر لیا ہے۔
امریکہ کے معروف جریدے ٹائم میگزین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امریکہ کے 81 سالہ صدر جوبائیڈن نے غزہ میں جنگ کے حوالے سے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو پر سخت تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ ان کا نیتن یاہو کے ساتھ اس امر پر ایک بڑا اختلاف ہے کہ جنگ کے بعد غزہ کا منظر کیا ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم اپنا سیاسی مستقبل بچانے کیلئے جنگ کو طول دے رہےہیں، حماس کے حملے کے نتیجے میں چھڑنے والی جنگ کے دوران اسرائیل نے خود کو ایک نامناسب کام میں ملوث کر لیا ہے جس کی تمام ذمہ داری نتین یاہو پر ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نیتن یاہو کے ساتھ غزہ میں شہری ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئے تعداد پر ان کے تعلقات میں کشیدگی ہے خصوصا فلسطین کے دوریاست حل کے حوالے سے۔