(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )اردن کاکہنا ہےکہ حماس نے ثالثوں کی تجاویز کوتسلیم کیا ہے اسرائیل اگر رفح پرحملے جاری رکھے گاتو جنگ بندی معاہدے کو خطرے میں ڈالے گاجوخطے کے امن کیلئے خطرناک ہے۔
اردن کے وزیرخارجہ ایمن الصفادی نے صیہونی ریاست کی جانب سے گذشتہ روزرفح پرشروع کئے گئے حملوں پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم رفح پر بمباری کرکے جنگ بندی معاہدے کو خطرے میں ڈال رہے ہیں ، اگر نیتن یاہو حقیقی طور پر کوئی ڈیل چاہتے ہیں تو وہ اس پیشکش پر سنجیدگی سے بات چیت کریں۔رفح پر حملہ تباہ کن ہوگا جس کے خطرناک نتائج ہوسکتے ہیں اس اقدام سے خطے کاامن تباہ ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی شہر تل ابیب میں اسرائیلی شہریوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے تل ابیب ہائی وے بند کردی اور اسرائیلی حکومت سے جنگ بندی ڈیل قبول کرنے کا مطالبہ کیا۔
ادھر امریکا کا کہنا ہےکہ جنگ بندی قابل حصول ہے، حماس کے جواب پر امریکی صدر جوبائیڈن کو بریفنگ دے دی گئی ہے، صدر بائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم کی فون پر 30 منٹ کی مثبت بات چیت ہوئی ہے۔