(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل وزیراعظم اس جنگ کے اختتام کا سوچے بغیر ایک نا ختم ہونے والی جنگ کی جانب بڑھ رہے ہیں جو اسرائیل کو ایک زبردست تزویراتی ناکامی کی طرف لے جارہی ہے۔
اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹر (امان) کے سابق سرابراہ اموس یادلین نے کہا ہے کہ غزہ اور لبنان میں ہمیں ایک ایسی جنگ کا سامنا ہے جو "اسرائیل” کو زبردست ناکامی کی طرف لے جارہی ہے باوجود اس کے کہ ہم نے حزب اللہ کو شدیدنقصان دیا ہے تاہم "اسرائیل میں اب بھی بدترین منظر نامے موجود ہیں، اسرائیل وزیراعظم اس جنگ کے اختتام کا سوچے بغیر ایک نا ختم ہونے والی جنگ کی جانب بڑھ رہے ہیں جو اسرائیل کو ایک زبردست تزویراتی ناکامی کی طرف لے جارہی ہےجو اس کی خطے میں برتری کو خاک میں ملا دے گی۔
معروف اسرائیلی عبرانی ٹی وی کو دیئے گئے انٹر ویو میں انھوں نے کہا کہ آج سے کچھ ماہ پہلے ہم نےسنا تھا کہ ہماری فوج نے غزہ میں حماس کو کچل کر رکھ دیا ہے اور لبنا میں حزب اللہ کو کسی قابل نہیں چھوڑا لیکن اس کے بعد کی صورتحال ان دعوؤں سے یکسر مختلف ہے "حزب اللہ کی بحالی کی صلاحیت بہت تیز ہیں اور وہ مسلسل اسرائیل کو ناقابل تلافی نقصان دے رہی ہے، "انہوں نے مزید کہا: "حزب اللہ ایک مضبوط تنظیم ہے، جس کی کمانڈ کا سلسلہ منظم، لیس، مسلح اور تربیت یافتہ ہے۔” ہم نے ان کی کمانڈ اینڈ کنٹرول کے سلسلے پر سخت ضرب لگائی، تب بھی ان کے پاس بہترین اور اسرائیل کے لئے تکلیف دہ صلاحیتیں موجود ہیں۔” حکومت نے کہا کہ انھوں نے حزب اللہ کے 50 فیصد میزائلوں کو تباہ کر دیا ہے، لیکن میزائل ابھی بھی شمال اور مرکز پر گر رہے ہیں۔”