• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 4 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

نیتن یاہو اور فوج حماس کے بارے میں کچھ نہیں جانتے: عدینہ موشے کا انکشاف

مجھے  ہدایت دی کہ میں ان سرنگوں کے بارے میں وہ تمام  نقشے بنانے میں اس کی مدد کروں جو میں دیکھ کر آئی تھی

منگل 10-09-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
نیتن یاہو اور فوج حماس کے بارے میں کچھ نہیں جانتے: عدینہ موشے کا انکشاف
0
SHARES
4
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کی قید سے رہائی پانے والی اسرائیلی قیدی خاتون نے  انکشاف کیا ہے کہ  نیتن یاہو اور فوج غزہ میں حماس کی سرنگوں کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتے ہیں یہ عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں۔

فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے  مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحتی تحریک حماس  کی قید سے گزشتہ نومبر کے معاہدے میں غزہ سے رہا کی جانے والی اسرائیلی قیدی خاتون عدینہ موشے نے غزہ میں قیداسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لئے صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو پر دباؤ ڈالنے کیلئے تل ابیب میں کئے جانے والے   مظاہرے جس میں لاکھو صیہونی آبادکاروں نے شرکت کی  تھی میں  خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ” وہ (بیجمن نیتن یاہو ) اور اسرائیلی فوج غزہ میں حماس  اور ان کی پیچیدہ سرنگوں کے بارے میں کچھ نہیں جانتے ہیں ۔

انھوں نے اپنی بات کی ضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب مجھے نومبر کے معاہدے میں رہا کیا گیا تھا تو میرے پاس اسرائیلی داخلی سلامتی کے ادارے شاباک کے  ایک افسر کو بھیجا گیا جس نے مجھ سے حماس کی سرنگوں کی تفصیلات پوچھیں ، انھوں نے کہا کہ افسر نے مجھ سے وضاحت کرنے کو کہا کہ حماس کی سرنگیں کیسی نظر آتی ہیں، ان کی شاخیں کیسی ہیں ں اور وہ کہاں واقع ہیں، انھوں نے کہا کہ 11 ماہ تک جس دشمن سے ہماری فوج لڑرہی ہے اس نے اتنی بنیادی تفصیلات پوچھیں جس  مجھ پر یہ واضح ہو گیا کہ سیکورٹی سروسز کو اس کے بارے میں کچھ نہیں معلوم ۔

انھوں نے  مزید کہا کہ سرنگوں کی تفتیش کے اگلے دن  انہوں نے شاباک کے ایک انجینئر کو بھیجا اور مجھے  ہدایت دی کہ میں ان سرنگوں کے بارے میں وہ تمام  نقشے بنانے میں اس کی مدد کروں جو میں دیکھ کر آئی تھی، یہاں تک کہ مواصلاتی فون اور تاروں کی شکل،  یہ ہیں وہ تفصیلات جس کے بعد  واضح ہوگیا ہے کہ  کہ نیتن یاہو  اور اسرائیلی فوج ان سرنگوں کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتے ہیں  اور یہ جھوٹ بول رہے ہیں۔

Tags: اسرائیلیحماسسرنگیںصیہونیعدینہ موشےغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.