(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نیتن یاہو ہر صورت غزہ میں جنگ کا دائرہ کار بڑھانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں تاکہ ان کے خلاف عدالتی کارروائیوں کو روکا جائے اور ان کا سیاسی مستقبل محفوظ ہوسکے ۔
فلسطین پر قابض صیہونی ریاست اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے سابق سربراہ ڈینی یالوم نے عبرانی اخبار یدیعوت احرنوت میں ایک مضمون لکھا ہے جس میں انھوں نے دیگر سیاسی اور فوجی تجزیہ کاروں کی رائے سے اتفاق کرتےہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو غزہ میں حماس کے زیر حراست اسرائیلی یرغمالیوں کی کی واپسی میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے ہیں بلکہ وہ جان بوجھ کر مغوی افراد کی واپسی اور جنگ کو ختم کرنے سے روک رہے ہیں کیونکہ اس سے ان کی حکومت کو خطرہ لاحق ہے۔