(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی سفارتکار نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی وزیراعظم نے ایران پر حملے اور اہداف کو نشانہ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز نے اپنی رپورٹ میں ایک اسرائیلی سفارتکار کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایرانی اہداف کے ایک مجموعے کو نشانہ بنانے کی منظوری دے دی ہے تاہم انھوں نے متعین کردہ اہداف کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائیں اور نہ اس حوالے سے کوئی تبصرہ کیا کہ آیا یہ اہداف خالص ایرانی فوجی اہداف ہیں۔
دوسری جانب سی این این نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل کا رد عمل پانچ نومبر کو امریکی صدارتی انتخابات سے پہلے سامنے آئے گا۔
اس سے قبل امریکی حکومت کے دو ذمے داران نے باور کرایا تھا کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ یہ سمجھتی ہے کہ اسے اسرائیل کی جانب سے یہ اطمینان ہو گیا ہے کہ وہ ایران کی جوہری یا تیل کی تنصیبات پر حملہ نہیں کرے گا۔