(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست کے وزیر دفاع نے جہاں حماس کو دھمکیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے وہیں دوسری جانب قطر اور مصر سے جنگ بندی کی درخواستیں بھی جاری ہیں۔
عرب نیوز ویب سائٹ “خبرنی” نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ میں ہونے والے غیر معمولی جانی اور مالی نقصان پر غزہ میں فوری جنگ بندی کی کوششیں تیز کردی ہیں تاہم یہ تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ اسرائیل حماس کوختم کرنے کے بالکل قریب ہے۔
دوسری جانب غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیلی وزیر دفاع یو آو گیلنٹ نے پیر کی شام دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج "شمالی غزہ اور غزہ شہر میں مہم کے فیصلہ کن موڑ پر پہنچ رہی ہے۔ انہوں نے حماس کے جنگجوؤں اور میدان میں موجود رہ نماؤں سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا اور خبردار کیا کہ اگرانہوں نے ہتھیار نہ ڈالے تو وہ مارے جائیں گے۔