(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) رفح پر صیہونی فوجی آپریشن ایک ناقابل برداشت عمل ہوگا جس سے مستقبل میں حماس کے خلاف جنگ کا کوئی حل نہیں نکلے گا۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کو ختم کرنے کے لیے جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح پر حملہ کرنے کے اعلان پر فرانس نے ایک بار پھر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
فرانس کے وزیر خارجہ اسٹیفن سیگورنی نےمقبوضہ بیت المقدس میں نیتن یاھو کے دفتر میں ان سے ملاقات کے دوران کہا کہ رفح پر اسرائیلی فوجی آپریشن ایک ناقابل برداشت عمل ہوگاجس سے مستقبل میں حماس کے خلاف جنگ کا کوئی حل نہیں نکلے گا۔
انھوں نے کہا کہ "آپ کے لیے ایسا کرنا ایک برا خیال ہے، انسانی مسائل کے بارے میں بہت سے شکوک و شبہات ہیں”۔