• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

نیتن یاھو کے اقدامات اسرائیل کی سلامتی کےلئے خطرناک ہیں، اسرائیلی آرمی چیف

مغربی کنارے میں دو علیحدہ اتھارٹیز نہیں ہوسکتیں، علیحدہ علیحدہ کمانڈ سے اسرائیلیوں کیلئے صورتحال خراب ہوگی

منگل 17-01-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
نیتن یاھو کے اقدامات اسرائیل کی سلامتی کےلئے خطرناک ہیں، اسرائیلی آرمی چیف
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) میں نے نیتن یاہو کو دو بار اتحادی حکومت کے دفاعی اسٹیبلشمنٹ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے دور رس نتائج سے آگاہ کیا۔

غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے آئندہ ہفتے ریٹائرہوجانے والے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل اویف کوخاوی نے  گذشتہ روز صیہونی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹر ویو میں انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے صیہونی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی نئی اتحادی حکومت کو ملک کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ میں تبدیلیوں سمیت آبادکاری کے حامی سیاستدانوں کو اختیارات دینے کے معاملے پر تنبیہ کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نیتن یاہو چند ماہ قبل انتخابات میں منتخب ہوئے لیکن حکومت تشکیل دینے کیلئے انہوں نے سخت نظریاتی صیہونی جماعتوں اور سیاستدانوں کے ساتھ اتحاد کیا اور اپنی حکومت کو تشکیل دینے کےلئے ایسے اقدامات کا اعلان کیا جو اسرائیل کی سلامتی کےلئے خطرناک ہیں۔ یہ جماعتیں مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی عملداری کو مضبوط، وزارت دفاع کی تنظیمِ نو اور اسپیشل پیرا ملٹری پولیس یونٹ کو کنٹرول کرنا چاہتی ہیں۔ ان تمام اقدامات سے ہمیں نقصان ہوگا اور جنگ کی تیاری متاثر ہوگی۔

انہوں نے اتحادی حکومت کی طرف سے مغربی کنارے میں عملداری بڑھانے کیلئے تین مختلف ذرائع تشکیل دینے کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نیتن یاہو نے وزیر خزانہ بیزلیل اسموٹرخ کو ایک عسکری ٹیم کا کنٹرول دے دیا ہے جو مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاری اور فلسطینی تعمیرات کی نگرانی کرتی ہے۔

وزیر خزانہ اسموٹرخ مغربی کنارے کے کئی علاقوں کے اسرائیل میں الحاق کے خواہاں ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ مغربی کنارے میں دو علیحدہ اتھارٹیز نہیں ہوسکتیں، ہمارے درمیان علیحدہ علیحدہ کمانڈ درست نہیں اور اس سے تمام آبادی کیلئے صورتحال خراب ہوگی۔

اسرائیلی آرمی چیف نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم نیتن یاہو کو دو بار فون کرکے اتحادی حکومت کے دفاعی اسٹیبلشمنٹ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے دور رس نتائج سے آگاہ کیا۔

Tags: اسرائیلیاویف کوخاویصہیونینیتن یاھونیتن یاہویامین نیتن یاہو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.