(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کے وسطی علاقے نصیرات کیمپ میں غاصب صیہونی فوج کے فضائی حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 45 ہوگئی ہے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔
سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ اب تک صیہونی وحشیانہ بمباری سے شہید ہونے والوں میں سے ملبے سے 7 شہداء کو نکالا جا چکا ہے، جبکہ 80 سے زائد افراد لاپتہ یا زخمی ہیں۔
الاقصیٰ شہداء اسپتال نے زخمیوں کی بڑی تعداد کے باعث دیگر مراکز میں منتقلی کی اطلاع دی ہے، اسپتال وسائل کی شدید کمی کا شکار ہے۔ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد 44,875 ہو چکی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 106,455 تک پہنچ گئی ہے۔