(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) درجنوں آبادکاروں کی جانب سے راہ چلتے فلسطینیوں پر لاٹھیوں اور پتھروں سے حملہ کیا گیا جبکہ متعدد مقامات پر فلسطینی باشندوں کے گھروں کے باہر بھی متعصب اشتعال انگیز نعرے لکھ دیے گئے۔
صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز صہیونی اباد کاروں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاکت کے بعد غیر قانونی آبادکاروں کے منظم گروہوں نے فلسطینی علاقوں پر چڑھائی کردی اور مختلف مقامات پرفلسطینی نوجوانوں اور صہیونی آبادکاروں کے مابین تصادم کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
درجنوں آبادکاروں کی جانب سے راہ چلتے فلسطینیوں پر لاٹھیوں اور پتھروں سے حملہ کیا گیا جبکہ متعدد مقامات پر فلسطینی باشندوں کے گھروں کے باہر بھی متعصب اشتعال انگیز نعرے لکھ دیے گئے۔
7ایک روز قبل نامعلوم افراد کی فائرنگ سے7 صہیونی زخمیوں میں ایک کی گردن میں گولی لگی جس کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نا ہوسکا اور ہلاک ہوگیا جبکہ دوصہیونی آبادکار وں کی حالت خطرےمیں بتائی جاتی ہے۔