(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امام صدر الدین القبانجی نے کہا کہ عراق کی مرکزی حکومت اسرائیلی ٹھکانوں کا پتہ لگائے اور کردستان کی انتظامیہ کو صیہونی ٹھکانوں کے تعلق سے جوابدہ ہونا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق عراق کے شہرنجف اشرف میں امام حجت الاسلام صدر الدین القبانجی نے جمعہ کی نماز کے خطبے کے دوران کہا کہ اربیل کو خودمختاری حاصل ہے لیکن اسرائیلی ٹھکانے اس خودمختاری کے دائرے میں نہیں آتےاور یہ ملک کے لئے خطرہ اور آئین کے خلاف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عراق کی مرکزی حکومت اسرائیلی ٹھکانوں کا پتہ لگائے اور کردستان کی انتظامیہ کو صیہونی ٹھکانوں کے تعلق سے جوابدہ ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل اربیل میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے 2 ٹھکانوں پر حملے کی کارروائی پر ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رمضان شریف نے کہا ہے اگرعراقی انتظامیہ اپنے ملک سے صیہونی مراکز کونہیں ہٹاتی جو اس علاقے سے ہماری سکیورٹی کے لئے خطرے کا باعث رہا تو ہم بنا کسی ہچکچاہٹ کے جواب دیں گے۔