(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے طلبہ کو رات گئے گھروں سے حراست میں لیا زدوکوب کیا اور نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق غیر قانونی صہیونی ریاست اسرئیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ رات مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مار کارروائی کی اور النجاح یونیورسٹی کے تین طلبہ کو حراست میں لے لیا۔
عینی شاہدین کےمطابق صہیونی فورسز نے طلبہ کو حراست میں لینے سے قبل ان کےموبائل فونز ، لیپ ٹاپس اور گھر سے اہم دستاویزات قبضے میں لیں، طلبہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے جانے والے طلبہ میں 22 سالہ عابد الشجاع ،25 سالہ یوسف ابو استاز اور 25 سالہ زبیر صلح شامل ہیں جو النجاح یونیورسٹی میں روبوٹک سائنس کے طالب علم ہیں۔