• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

نابلس کا محاصرہ بین القوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، عرب پارلیمنٹ

عالمی برادری  دس روز سے سے زائد عرصے سے جاری محاصرے کو ختم کرنے کے لیے مداخلت کرے۔عرب پارلیمنٹ کا مطالبہ

ہفتہ 22-10-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
نابلس کا محاصرہ بین القوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، عرب پارلیمنٹ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی محاصرے سے نابلس گورنری میں جو المناک حالات ہیں، ان میں عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ  کو فوری اور فیصلہ کن موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے  مطابق گذشتہ روز عرب پارلیمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس میں صہیونی  فوج کے گذشتہ دس روز سے جاری محاصرے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نابلس پر صہیونی قوج کا محاصرہ تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے،  عالمی برادری  دس روز سے سے زائد عرصے سے جاری محاصرے کو ختم کرنے کے لیے مداخلت کرے۔

بیان میں محاصرے کی وجہ سے اقتصادی صورت حال میں پیدا ہونے والے بگاڑ اورشہر کے لوگوں کے لیے روز مرہ تکالیف میں اضافہ   کا حوالہ دیتے ہوئے کہاگیا ہے کہ فلسطینیوں کو اپنی معمول کی زندگی گزارنے سے روک دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فلسطینی مزاحمت کار اسرائیل  کے لئے سنگین خطرہ، اسرائیلی اسلحہ خانے سے ہزاروں گولیاں اور گولا بارود چرالیا

عرب پارلیمنٹ نے زور دے کر کہا کہ محاصرے کی وجہ سے نابلس گورنری میں جو المناک حالات ہیں، ان میں عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ سے فوری اور فیصلہ کن موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ان خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اپنی اخلاقی، قانونی اور سیاسی ذمہ داریاں ادا کرسکے۔

انہوں نے انسانی حقوق کونسل، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض ریاست کے غیر انسانی عمل کو روکیں۔

عرب پارلیمنٹ نے متعدد اداروں کی جانب سے شروع کیے گئے اقدامات کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا، جس کا مقصد نابلس پر ناجائز محاصرہ ختم کرنا،علاقے کے لوگوں کو اپنی معمول کی زندگی گزارنے میں مدد فراہم کرنا، اور اس محاصرے کی وجہ سے ابتر ہونے والی بنیادی خدمات تک ان کی رسائی کو یقینی بنانا ہے۔ .

Tags: اسرائیلیصہیونیعرب پارلیمنٹفلسطینیمحاصرہنابلس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.