(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اب تک اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد کی تیز رفتار گاڑی سے صہیونی فوجیوں پر فائرنگ کی گئی تھی تاہمحملے کی ذمہ داری کسی فلسطینی تنظیم کی جانب سے تاحال قبول نہیں کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض صہیونی فوج کی فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران نابلس کے علاقے تل میں نا معلوم افراد نے فوج کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں صہیونی اہلکار زخمی ہونے سے بچ گئے تاہم فلسطینی رہائشیوں کو قابض فوجیوں نے گھروں سے باہر نکال کر بدترین تشدد کیا اور گھنٹوں محاصرہ قائم رکھا۔
اب تک اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد کی تیز رفتار گاڑی سے صہیونی فوجیوں پر فائرنگ کی گئی تھی تاہمحملے کی ذمہ داری کسی فلسطینی تنظیم کی جانب سے تاحال قبول نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی صہیونی بستیوں کی تعمیر اورفلسطینی اراضی پر قبضے کے خلاف فلسطینی احتجاجی مظاہرے روزانہ کی بنیاد پر کیے جارہے ہیں جنہیں روکنے کیلیے قابض فوج رات کے وقت فلسطینی علاقہ مکینوں کےخلاف بدترین انتقامی کارروائیاں کر رہی ہےاورانہیں نامعلوم مقام پر پہنچا کر انسانیت سوز سزائیں دی جارہی ہیں۔
ہے۔