• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مستقبل کی ہر جنگ اسرائیل کیلیے تباہ کن ہوگی، صہیونی تجزیہ نگار

ہفتہ 12-02-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مستقبل کی ہر جنگ اسرائیل کیلیے تباہ کن ہوگی، صہیونی تجزیہ نگار
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ 1948 میں اسرائیلی فوج کے سربراہ نے صیہونیوں کو حکم دیا تھا کہ زندگی کی آخری سانس یا خودکشی تک جنگ کریں اورصیہونی حکومت کے متعدد اعلی عہدیداروں نے بارہا اعتراف کیا ہے کہ مستقبل میں ہونے والی ہر جنگ کا نتیجہ صیہونی حکومت کے لئے تباہ کن ہوگا۔

اسرائیل کے عبرانی نشریاتی ادارے کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق  اسرائیلی سینئرتجزیہ نگار روگل آلفر نے اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ مستقبل میں اسرائیل اور اس کے دشمنوں کے ذریعے ہر طرح کی آمنے سامنے کی جنگ کا مطلب، صیہونیوں کے لئے خودکشی ہوگی۔

صہیونی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ 1948 میں اسرائیلی فوج کے سربراہ نے صیہونیوں کو حکم دیا تھا کہ زندگی کی آخری سانس یا خودکشی تک جنگ کریں اورصیہونی حکومت کے متعدد اعلی عہدیداروں نے بارہا اعتراف کیا ہے کہ مستقبل میں ہونے والی ہر جنگ کا نتیجہ صیہونی حکومت کے لئے تباہ کن ہوگا۔

انہوں نے لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج کے سربراہ کا یہ حکم بالکل غلط تھا جوبعد میں  کسی نتیجے کے بغیر بڑی تعداد میں صیہونی فوجیوں اور افسروں کے قتل کا سبب بنا، اسی طرح اس جنگ میں 104 اسرائیلی فوجی اور افسر قیدی بنے اور بڑی تعداد ميں دشمنوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے اور موجودہ وقت میں بھی اسرائیلی ایسی حالت میں زندگی بسر کر رہے ہیں جب وہ جان رہے ہیں کہ اگلی جنگ میں کئی محاذ ہوں گےاور ان کے ہزاروں لوگ اس میں مارے جائیں گے۔

انہوں  نےکہا کہ صہیونی حکومت اسی سوچ پر قائم ہے جبکہ اگلی جنگ میں لبنان، غزہ اور دوسرے علاقوں کی جانب سے ہزاروں میزائل، اسرائیلی ٹھکانوں کو نشانہ بنائیں گے اور اسرائیلی شہر تباہی کے ویرانے اوربربادی کے ملبے بن جائیں گےلیکن صہیونی  حکومت ایسی صورت حال کیلیے  جنگ کی صورت میں اپنے شہریوں اور اپنی جان بچانے کے لئے کچھ نہیں کہہ رہی ہے۔

روگل آلفر  کا کہنا ہے کہ اسرائیل جس کینسر میں مبتلا ہو چکا ہے وہ اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے اور دیوار بنانے، آئرن ڈوم یہاں تک کہ ایٹم بم سے بھی اس کا علاج نہیں کیا جا سکتا۔

Tags: اسرائیلاسرائیلی فوججنگروگل آلفرصہیونی تجزیہصہیونیئزممقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.