(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بحرین نے 2020ء میں امریکی دباؤ کے تحت اسرائیل سے ابراہیم اکارڈ کےذریعے تعلقات بحال کئے تھےجس کے بعد اسرائیل اور مراکش کے تعلقات بحال ہوئے تھے۔
عالمی نشریاتی ادارے کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق قابض ریاست اسرائیل کی داخلی سلامتی کے ادارے شاباک اور موساد نے حالیہ مہینوں میں بحرین کے اینٹلی جنس افسروں کی تربیت کے لئے منامہ سے تعاون کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی جاسوسی کا ادارہ موساد اس وقت بحرینی اہلکاروں کو تربیت دے رہا ہے اور انہیں جاسوسی آلات اور ساز و سامان سے لیس کر رہا ہےتاہم رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں کس قسم کے جاسوسی آلات کو استعمال کے طریقے سکھائے گئے ہیں اوراس میں اس رائیل کی جانب سے بحرین کو کون سے ڈرون طیارے یا عسکری ساز و سامان فراہم کیا جائے گاتاہم اسرائیل نے بحرین کو ڈرون طیاروں اور اینٹی ڈرون سسٹم فروخت کرنے پر بھی اپنی رضامندی کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ بحرین نے 2020ء میں امریکی دباؤ کے تحت صہیونی ریاست اسرائیل کے ساتھ ابراہیمی معاہدے کے طور پرتعلقات بحال کئے تھےجس کے بعد اس معاہدے نے کچھ مہینوں کے بعد مراکش کے ساتھ بھی تعلقات کی بحالی کی راہ ہموار کی تھی۔