(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مشقوں میں شامی فوج کو روسی تربیت کاروں کے ذریعے تربیت دی گئی ہےجبکہ کچھ مشترکہ مشقیں ملک سے باہر بھی کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شام کی وزارت دفاع کی جانب سے اہم فوٹیج جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق روس اور شامی فوجیوں کی مشترکہ اتحادی جنگی مشقوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیاہے۔
شامی وزارت دفاع کے مطابق روسی فوج نے پچھلے گیارہ برسوں میں بشارالاسد کی حکومت کی مخالف مسلح اپوزیشن کو پیچھے دھکیلنے میں اہم کردار ادا کیا ہےاور روس شام کا کا اہم ترین اتحادی ملک بھی ہےجو ملک شام میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے شام کی دفاعی فوج کے ساتھ موجود ہے، ان مشقوں میں شامی فوج کو روسی تربیت کاروں کے ذریعے تربیت دی گئی ہےجبکہ کچھ مشترکہ مشقیں ملک سے باہر بھی کی گئیں جن میں اسرائیلی قبضے میں گولان کی پہاڑیوں کے قریب کا علاقہ شامل تھا۔
واضح رہے کہ 11 سالہ خانہ جنگی کے اس عرصے میں لاکھوں شامی شہری شہید ہو چکےہیں اورمتعدد بے گھرتاہم روس کے اتحاد سے شام میں رواں سال کےآغاز سےاب تک روس کے یوکرین پرحملہ کر نے کے دورانیے تک یہ تیسری دستاویزی مشترجہ فوجی مشق ہے جوشام اورروس کے درمیان ہوئی ہے۔