• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مجاہدین نے اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجا دی، 6 صیہونی ہلاک، 300 زخمی کئی یرغمال

مجاہدین پیرا گلائڈر کے ذریعے غیر قانونی صیہونی بستیوں میں اتر ے جس کے بعد مزاحمتی کارروائیاں شروع ہوئیں۔

ہفتہ 07-10-2023
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
مجاہدین نے اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجا دی، 6 صیہونی ہلاک، 300 زخمی کئی یرغمال
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی ریاست کے مسلسل جاری جرائم کے جواب میں آپریشن "طوفان الا قصیٰ ” شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسلامی  مزاحمتی تحریک حماس  کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز کے کمانڈر محمد الضیف نے  فلسطین کے سرکاری ٹی وی کو دیئے گئے انٹر ویو میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی ریاست کے خلاف  بھرپور آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صیہونی ریاست کے ذرائع ابلاغ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ آج صبح فلسطینی مجاہدین نے بیس منٹ کے دوران  مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں کے مراکز پر پانچ ہزار میزائل اور راکٹ داغے اور استقامتی محاذ کے ڈرون طیاروں نے بھی کئی صیہونی ٹھکانوں پر حملے کئے۔

اس کے ساتھ ہی استقامتی محاذ کے کئی مجاہدین سپاہی پیرا گلائڈر کے ذریعے مقبوضہ فلسطین قائم غیر قانونی صیہونی بستیوں میں اتر ے جس کے بعد مزاحمتی کارروائیاں شروع ہوئیں۔

اسرائیلی اخبار اسرائیل ٹائمز کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے آپریشن میں اب تک 6 صیہونی ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔

دوسری جانب غزہ میں  فلسطینی مزاحمت کاروں نے  سرحد پر واقع ایک فوجی اڈے پر حملے کے بعد متعدد اسرائیلی فوجیوں کو یرغمال بنا لیا ہے۔ اخبار نے سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر گردش کرنے والی ویڈیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ وائرل ہونے والے ویڈیوکلپس میں واضح طورپر اسرائیلی فوجیوں کو  سڑکوں پر گھیسٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مقبوضہ فلسطین میں اسلامی مقدسات خاص طور سے مسجد الاقصی اور مسلمان فلسطینی عوام کے خلاف  غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد فلسطینی مجاہدین نے آج صبح صیہونیوں کے خلاف ہمہ گیر، زمینی، سمندری اور فضائی جنگ شروع کردی ہے۔

Tags: آپریشناسرائیلیحماسصیہونیغزہفلسطینیمقبوضہیرغمال
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.