(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سات ماہ سے زائد عرصے سے جاری وحشیانہ بمباری اور 35 ہزار کے قریب نہتے فلسطینیوں کے قتل کے باوجود اسرائیلی فوج فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے روکنے میں ناکام ہے جو غاصب صیہونی ریاست کی کھلی شکست ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے رفح کےمشرق میں واقع "کرم ابو سالم ” بستی کے پاس غساصب فوج کے کمانڈ اینڈ کنٹرول ہیڈ کوارٹر کو 107 کیلیبر راکٹ لانچر کے ذریعے نشانہ بنایا جس کے غاصب فوج کو نقصان پہنچایا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی میڈیا میں یہ خبریں زور پکڑ رہی ہیں کہ سات ماہ سے اسرائیلی فوج غزہ پر طاقت کے بھرپور استعمال کے باجود حماس کو مزاحمت کرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیل میں راکٹ حملے کرنے سے روکنےمیں کیوں ناکام ہے۔
دوسری جانب حماس کے سینئر رکن عزت الرشق نے قطر کے نشریاتی ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہاہے کہ اسرائیلی فوج غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ گذشتہ سات ماہ سے زائد عرصے سے جاری رکھے ہوئے ہے جس میں 14 ہزار سے زائد بچے اور 10 ہزار سے زائد خواتین شہید ہوچکی ہیں تاہم اس کے باوجود اسرائیلی فوج مزاحمت کاروں کے اسرائیل میں حملے روکنے میں ناکام ہے جو صیہونی ریاست کی کھلی شکست ہے۔