(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج نےکم سے کم 12 فلسطینیوں کو مسجد کی بےحرمتی کر نے والے صہیونیوں پر تشدد کے الزام میں گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، جن میں اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والے 2 سابق فلسطینی قیدی بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صہیونی فوج کی سرپرستی میں سینکڑوں شرپسند عناصر نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی جس کے نتیجے میں اقصیٰ مسجد میں موجود فلسطینی نمازیوں اور آبادکاروں کے درمیان تصادم میں 8 فلسطینیوں کے زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں۔
قابض فوج نے فلسطینیوں اور آبادکاروں کے اس تصادم میں شرپسندوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا اورصہیونی آبادکاروں کوفلسطینی شہریوں پر تشدد کے بھرپور مواقعے دیے جس سے شر پسندوں نے نمازیوں کو بدترین تشدد کیا اوران پر فقرے کسے جس کے نتیجےمیں زبر دست جھڑپوں کا آغاز ہوا۔
صہیونی فوج نےکم سے کم 12 فلسطینیوں کو مسجد کی بےحرمتی کر نے والے صہیونیوں پر تشدد کے الزام میں گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، جن میں اسرائیلی جیل سے حال ہی میں رہائی پانے والے 2سابق فلسطینی قیدی بھی شامل ہیں۔