(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج کی جانب سے کارروائی اگلی صبح جمعہ کوشروع کی گئی اور مسجد اقصی پر دھاوابول کرفلسطینی نمازیوں پر آنسو گیس کے شیلوں کا استعمال کیا اور ساؤنڈ بموں سے متعدد نمازیوں کو زخمی کیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی آبادکاروں نے ماہ رمضان مبارک میں مسجد اقصٰی میں داخل ہو کر روزے داروں پرتشدد اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی کوشش کی جسے روکنے کے لیے محافظ مسجد اقصیٰ نےشرپسند عناصر کو بھرپور انداز میں روکا اور حرم قدسی سے بے دخل کردیاجس کے نتیجے میں صہیونی فوج کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اور صہیونی اہلکاروں نے طاقت کا بے دریغ استعمال کر تے ہوئے فلسطینیوں کو مسجد کے صحنوں سے بے دخل کر دیا۔
القدس میں محکمہ اوقاف کے جاری بیان میں کہا گیا ہے شدت پسندوں نے نماز عصر کے وقت باب المجلس سے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا اور عشا اور نماز تراویح میں فلسطینی مسلمانوں کی بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ میں زبردست حاضری دی ۔
القدس اوقاف کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے کارروائی اگلی صبح جمعہ کوشروع کی گئی اور مسجد اقصی پر دھاوا بول کرفلسطینی نمازیوں پر آنسو گیس کے شیلوں کا استعمال کیا اور ساؤنڈ بموں سے متعدد نمازیوں کو زخمی کیاساتھ ہی متعدد اسرائیلی فوجی مسجد اقصی کے اطراف عمارتوں کی چھتوں پر چڑھ گئے۔ انہوں نے مسجد اقصیٰ کے صحن کو خالی کرا لیا اور وہاں جانے والے زیادہ تر دروازوں کو بند کر دیا۔
اس دوران صحن مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج کے دھاوے میں 59 فلسطینی زخمی ہوئےجنہیں فلسطینی ہلال احمر اور دیگر سماجی تنظیموں کے کارکنان نے ہسپتالوں تک پہنچایا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ 2 ہفتوں کے دوران مقبوضہ بیت المقدس میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہےاور اس کے پیچھے وجوہات متعدد یہودی مذہبی تنظیموں کی جانب سے اس اعلان کے بعدسے بتائی جارہی ہیں جس میں یہ مذہبی تنظیمیں عید الفصح کے تہوار پر مسجد اقصی کے صحن میں مذہبی رسومات ادا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
الجيش الإسرائيلي يقتحم باحات المسجد الأقصى ويطلق قنابل الغاز على المصلين#الشرق #الشرق_للأخبار pic.twitter.com/UxM7wtGoOi
— Asharq News الشرق للأخبار (@AsharqNews) April 15, 2022