(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل میں بین الاقوامی بحیرہ روم کے سیاحتی بازار میلے میں شرکت کے دوران مراکش کا اسرائیلی فضائی کمپنی ارکیا کے ساتھ ملاقات میں یہ معاہدہ طے پایا۔
تفصیلات کے مطابق مراکش کی جانب سے قابض ریاست اسرائیل سے تعلقات میں استحکام کیلیے مزید تعاون کے اقدامات کیے جارہے ہیں اور مراکش نے اسرائیل کی تل ابیب کیلیے مراکش سے براہ راست پروازوں کی تعداد بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
مراکش کے قومی سیاحت کے سرکاری دفتر سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اب مراکش صہیونی ریاست سے ہفتے میں 8 پروازیں چلاکر تقریبا 200,000 صہیونی باشندوں کو مراکش کی سیاحت کی دعوت دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مراکش کے قومی سیاحت کے دفتر کے ایک وفد کے دورہ اسرائیل میں بین الاقوامی بحیرہ روم کے سیاحتی بازار میلے میں شرکت کے دوران اسرائیلی فضائی کمپنی ارکیا کے ساتھ ملاقات میں یہ معاہدہ طے پایا جس کے نتیجے میں العال اور یسرائیر کے بعد ہوائی نقل و حمل کی تیسری اسرائیلی کمپنی ارکیا کے ذریعے مراکش نے اسرائیلیوں کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ قابض ریاست اسرائیل میں تقریبا 80 لاکھ صہیوینی باشندےاسرائیل سے باہر بین الاقوامی سیاحتی مقامات کا سفر کرتے ہیں جس کے باعث مراکش سیاحت کے ذریع چاہتا ہے کہ صہیونیوں کی ان میں سب سے بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کرکے معیشت کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچائے۔