(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی آباد کارشرپسندوں کا روزانہ کی بنیاد پر مقبوضہ علاقوں میں نام نہاد "پرائس ٹیگ” کے بینر تلے فلسطینیوں پرحملہ کرنا معمول بن چکا ہےجس کے مجرموں کو اسرائیلی قانون میں کوئی سزا نہیں ملتی۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قابض ریاست اسرائیل میں مقبوضہ وادی اردن کے شمالی حصے میں صہیونی غیر قانونی آبادکاروں نے فلسطینیوں کی ملکیتی اراضی کو مسمار کردیا۔
فلسطینی انسانی حقوق کےلیے کام کرنے والے ایک کارکن عارف دراغمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ آباد کاروں نے تقریباً ایک سال قبل تعمیر کی گئی قریبی غیر قانونی صہیونی چوکی کو توسیع دینے کے لیے خیربیت الفارسیہ کے علاقے میں فلسطینیوں کی تقریباً 10 دونم اراضی کو بلڈوز کردیا جس سے 100 سے زائد اراضی کے مالکان اپنی قانونی زمینوں سے محروم ہو گئے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی آباد کارشرپسندوں کا روزانہ کی بنیاد پر مقبوضہ علاقوں میں نام نہاد "پرائس ٹیگ” کے بینر تلے فلسطینیوں پر حملہ کرنا معمول بن چکا ہےجس کے مجرموں کو اسرائیلی قانون میں کوئی سزا نہیں ملتی، ان حملوں میں اکثر فلسطینیوں پرتشدد، ان کی گاڑیوں کے ٹائروں کو کاٹنا، عرب مخالف نعرے لکھ دینااسکے علاوہ فلسطینی کسانوں کے درختوں کو نقصان پہنچانا شامل ہیں۔