(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی عسکری ادارےکی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیاگیا تاہم اس سے قبل اطلاع تھی کہ فوجی نابلس اور مغربی کنارے کے دیگر شہروں میں چھاپہ مار مہم کے ذریعے گرفتاریاں کررہے ہیں۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے پانچویں دن نابلس شہر میں ایک اورفلسطینی کو گولی مار کر شہید کر دیاگیا۔
فلسطینی وزارت صحت نے اپنے تصدیقی بیان میں کہاہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی شہروں میں جاری انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ایک 34 سالہ شہری محمد حسن محمد عساف کو سینے میں گولیاں لگنےکی اطلاعات ہیں جس کے باعث نوجوان کی شہادت ہوئی۔
اس حوالے سے صہیونی عسکری ادارے سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیاگیا تاہم اس سے قبل کہاگیا تھا کہ فوجی نابلس اور مغربی کنارے کے دیگر شہروں میں چھاپہ مار مہم کے ذریعے گرفتاریاں کر رہے ہیں۔
فلسطین میں عالمی ادارہ ریڈ کریسنٹ میڈیکل سروس کی جانب سے بھی نابلس اور اس کے قریبی قصبوں میں 31 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں 10 افرادصہیونی فوج کے دستی بم حملوں میں زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ صہیونی فوج نے گذشتہ تین ہفتوں میں قابض ریاست اسرائیل میں ہونے والے چار فدائی حملوں کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپوں اور گرفتاریوں کو تیز کردیا ہے جس میں 14 فلسطینی شہید ہو ئے۔