• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض فوج کا بدترین کریک ڈاؤن درجنوں شہری گرفتار

پیر 20-06-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض فوج کا بدترین کریک ڈاؤن درجنوں شہری گرفتار
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج خاص طور پر مقبوضہ مغربی کنارے میں وسیع پیمانے پر گرفتاری کی مہم کا آغاز کرتی ہے جس میں فلسطینی شہریوں کو ان کے گھروں سے اغواء کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کرکے انسانیت سوزسزائیں دی جاتی ہیں۔

تفصیالت کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں علی الصبح شروع کیا گیا وحشیانہ کریک ڈاؤن جس کے نتیجے میں مختلف فلسطینی علاقوں سے بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں اور قابض ریاست کے مسلح اہلکاروں نے گھروں پر چھاپوں کے دوران لوگوں پر وحشیانہ تشدد کیا۔

فلسطینی قیدیوں کے انفارمیشن آفس نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر پر چھاپہ مار کر فلسطینی صحافی مصعب قفیشہ اورنوجوان فیاد شبانہ سمیت 8 افراد کو ان کے گھروں سے گرفتارکرلیاجبکہ رام اللہ میں چار شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فورسز نے فلسطینی کارکن فخری الرنتیسی کو رام اللہ کے مغرب میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کیااس کے علاوہ فلسطینی سابق قیدی خلیل دویکات کو نابلس میں رہا کرنےکے بعد دوبارہ حراست میں لے لیاجبکہ بیت لحم کے جنوب میں واقع دھیشہ پناہ گزین کیمپ سے ایک فلسطینی شخص اور اس کے بیٹے کو بھی بغیر کسی جرم کے گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ قابض  اسرائیلی فوج خاص طور پر مقبوضہ مغربی کنارے میں وسیع پیمانے پر گرفتاری کی مہم کا آغاز کرتی ہے جس میں فلسطینی شہریوں کو ان کے گھروں سے اغوا ءکر کے نامعلوم مقامات پر منتقل کر کے انسانیت سوز سزائیں دی جاتی ہیں۔

Tags: بیت لحمرام اللہقابض فوجکریک ڈاؤنمقبوضہ مغربی کنارہنابلس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.