(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شہید ہونے والے شہری ابو عفیفہ کی صہیونی فوج کے ہاتھوں اس دہشت گرد ی کے باعث شہادت کے بعد فلسطینی شہریوں میں شدید غم و غصہ ہے اور متعدد مقامات پر نوجوانوں نے مولوتو ف کاک ٹیل سے قابض فوج اور ان کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ روزقابض اسرائیل میں مقبوضہ مغربی کنارے میں صہیونی فوجیوں کی وحشیانہ کارروائی کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر 18 سالہ شادی نجم اور 22 سالہ عبداللہ الحصری کی شہادت ہوئی جبکہ دوسری کارروائی میں قابض اسرائیلی فوج نےنہتے فلسطینی شہری جن کی شناخت عمار شفیق ابو عفیفہ کے نام سے ہوئی ہے کو مقبوضہ شہر الخلیل کے بیت فجار کے نزدیک یہودی غیرقانونی رہائشی آبادکاروں کے علاقے سے گزرنے پر فائرنگ کا نشانہ بنادیا۔
العروب پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ شہید فلسطینی شہری ابو عفیفہ کی صہیونی فوج کے ہاتھوں اس دہشت گرد ی کے باعث شہادت کے بعد فلسطینی شہریوں میں شدید غم و غصہ دیکھا جارہا ہے اور متعدد مقامات پر نوجوانوں نے مولوتو ف بموں کی مدد سے قابض فوج اور ان کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہےجبکہ شہیدوں کے قتل عام پر فلسطینی مظاہرین احتجاج کر رہے ہیں۔