(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت صحت کے مطابق قابض فوج نے دونوں نوجوانوں کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا بعد ازاں ہسپتال پہنچنے سے قبل ایک نوجوان کی شہادت ہوگئی جبکہ دوسرے کی حالت بھی نازک بتائی جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے شہر کے محاصرے کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آکر ایک 17 سالہ فلسطینی لڑکاامجد الفید شہید اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
یاد رہے اسرائیلی فوج نے دو روز سے جنین شہر کے داخلی اورخارجی راستوں پر مسلح اہلکاروں کی سیکیورٹی کے ذریعےعلاقے کی سخت ناکہ بندی کررکھی ہے بالخصوص جنین کے پناہ گزین کیمپ میں جہاں مسلح فلسطینی گروپ سرگرم ہیں، اس فوجی آپریشن میں گھر گھر تلاشی کی نام نہاد کارروائی میں متعدد شہریوں کو وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق قابض فوج نے دونوں نوجوانوں کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا بعد ازاں ہسپتال پہنچنے سے قبل ایک نوجوان کی شہادت ہوگئی جبکہ دوسرے کی حالت بھی نازک بتائی جاتی ہے،وزارت صحت نے جنین کی حالیہ صورت حال کے حوالے سے رپورٹ میں کہا ہے کہ چند ہفتوں میں اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں کارروائیوں کو تیز کر دیا ہےجس کے نتیجے میں صرف ایک ہفتے میں اب تک جنین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے دوران 13 فلسطینی زخمی اور ایک فلسطینی کے علاوہ ایک اسرائیلی فوجی کی بھی جان گئی۔