(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی نوجوان کی شہادت کے بعد فلسطینی نوجوانوں اور دیگر انسانی حقوق کی مقامی تنظیموں نے ہسپتال کے باہر مظاہرہ کیا اور صہیونی حکوم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافے کی خبریں موصول ہو ئی ہیں جس کے نتیجے میں گذشتہ روز ہونے والی جھڑپوں کے دوران فوج کی اندھا دھند فائرنگ سےایک اور نوجوان کمال الوانحاجن کی عمر 17 سال بتائی جاتی ہے شدید زخمی حالت میں ہسپتال لائے گئے تاہمڈاکٹروں کی بھر پور کوشش کے باوجود زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان کی شہادت ہو گئی۔
فلسطینی حکام اور طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ شہید ہونے والے نوجوان کے پیٹ اور ہاتھ میں قابض فوج کی جانب سے چلائی گئی کئی گولیاں لگی تھیں جس کے باعث ان کی جان نہیں بچائی جاسکی ،نوجوان کی شہادت کے بعد فلسطینی نوجوانوں اور دیگر انسانی حقوق کی مقامی تنظیموں نے ہسپتال کے باہر مظاہرہ کیا اور صہیونی حکوم کے خلاف شدید نعرے بازی کی، بعد ازاں مظاہرین کی بڑی تعداد نے جلوس کی شکل میں شہید کے جسد خاکی کو آخری رسومات کیلیے ہسپتال سے گھر تک منتقل کیا ۔
واضح رہے کہ قابض صہیونی فوج نے اب تک مقبوضہ مغربی کنارے میں براہ راست فائرنگ کر کے کم سے کم 50 فلسطینیوں کو شدید طورپر زخمی کیا ہے جنہیں ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کیے جانے کے باوجود ڈاکٹرز ان کی زندگیاں بچانے میں ناکام رہے ہیں۔