(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صہیونی حکام نے متعدد گھروں کو منہدم کر دیا ہے اور ان گھروں کے رہائشی فلسطینی یا تو اپنے قریبی رشتہ داروں کے گھر عارضی رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں یا پھر فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں رہنے پر مجبو ر کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی فوج نےاسرائیلی بلدیہ کے ساتھ مل کر بھاری بلڈوزروں سے اللد شہر میں ایک فلسطینی خاندان کی ذاتی ملکیت مسمار کردی جس کے نتیجے میں 9 افراد پر مشتمل یہ فلسطینی گھرانہ کھلے آسمان کے نیچے آگیا ہے۔
قابض فوج کی جانب سے فلسطینی شہری کوچند روز قبل نوٹس جاری کیا گیا جس میں اس مکان کو غیر قانونی مقام پر تعمیر کے الزام میں مسماری کے احکامات جاری کیے گئے تھے جس پر فلسطینی شہری نے اپنے گھر کے قانونی کاغذات صہیونی عدالت میں جمع کروائے تاہم عدالت کاغذات کی جانچ کے باوجود مسماری کے احکامات واپس نہ لیے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صہیونی حکام نے متعدد گھروں کو منہدم کر دیا ہے اور ان گھروں کے رہائشی فلسطینی یا تو اپنے قریبی رشتہ داروں کے گھر عارضی رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں یا پھر فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں رہنے پر مجبو ر کر دیے گئے ہیں۔