• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

نابلس: صہیونی فوج نے ایک اور فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا

جمعرات 18-08-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
نابلس: صہیونی فوج نے ایک اور فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج نے حضرت یوسف ؑ کے مقبرے کی زیارت کو پہنچنے والے فلسطینی نوجوان کوبراہ راست فائرنگ کرکے شہید کیا جبکہ شہادت پر احتجاج کرنےوالوں پر  بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی  فوج کی جانب سے فلسطینی علاقے نابلس کے مشرق میں واقع بلاطہ پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولا گیا شہریوں کے گھروں میں داخل ہو کر انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور روایتی توڑ پھوڑ کے ذریعے املاک کو نقصان پہنچایا  جبکہ براہ راست فائرنگ کرتے ہوئے 3 نوجوانوں کو شدید زخمی کر دیا۔

اسرائیلی قابض فوج نے 18 سالہ وسیم نصر خلیفہ کو ہلاک کر دیا۔ خلیفہ نابلس میں یوسف کے مقبرے کے قریب تصادم کے دوران اسرائیلی گولی سے سینے میں لگنے والے شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

نابلس میں ہلال احمرکی ایمبولینس اور ایمرجنسی کے ڈائریکٹر احمد جبریل نے بتایا کہ صہیونی فوج کے دھاوے  کے دوران اسرائیلی فورسز نے حضرت یوسف علیہ السلام کے مقبرے کے قریب 3 فلسطینی نوجوانوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 18 سالہ وسیم نصر خلیفہ کو سینے میں گولی لگی جبکہ 2 کو پاؤں میں گولیاں لگیں،  زخمی فلسطینیوں کو  ہلال احمر کے کارکنان کی جانب سے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم  وسیم نصر خلیفہ  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے  جان کی بازی ہار گئے۔

فلسطینی نوجوانوں پر فائرنگ کے ساتھ ہی قابض صہیونی فورسز نےبلاطہ کیمپ کے مکینوں پر زبردست آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے کم سے کم 25 افراد دم گھٹنے کے باعث بے ہوش ہو گئےجنہیں ہلال احمر کے کارکنان نے فوری طبی امداد فراہم کی۔

Tags: بلاطہ پناہ گزین کیمپ"حضرت یوسفشہیدصہیونی فوجمقبوضہ فلسطیننابلسہلال احمر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.