• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج کی پرتشدد کارروائ، 17 سالہ نوجوان شہید

منگل 15-03-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج کی پرتشدد کارروائ، 17 سالہ نوجوان شہید
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مسلحہ اسرائیلی فوجیوں  کے ہاتھوں زخمی فلسطینیوں میں ایک کی ٹانگ میں گولی لگی اور دوسرے کے بازو پر جبکہ تیسرےفلسطینی  کی گردن اور چہرہ فوجی حملے کے دوران دستی بم سے جھلس گیا۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے علی الصبح مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں واقع بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

وزارت صحت نے اپنے تصدیقی بیان میں شہید ہونے والے 17 سالہ نوجوان نادر ہیثم ریان  کے حوالے سے مزید آگاہ کیا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے نہتے  شہری کو سر، سینے، پیٹ اور ہاتھ میں کئی گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو ا اور بعد ازاں شہید ہوگیا۔

صہیونی فوجیوں کے اس دھاوے میں نوجوان کی شہادت کے بعد فلسطینی باشندوں کی جانب سے بھی جوابی حملے ہوئے اور کیمپ کے مکینوں نے فوجیوں پر پتھراؤ کیا تاہم صہیونی فوجیوں نے فلسطینی باشندوں پر براہ راست فائرنگ شروع کر دی اور مزید تین  فلسطینی شدید زخمی ہوگئےجنہیں اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کر دیا ہے،  قابض فوج نے  کم سے کم 9 فلسطینی نوجوانوں کو بھی گرفتار کر لیا جبکہ درجنوں کو بندوق کے بٹوں سے زخمی کر دیا۔

Tags: بلاطہ پناہ گزین کیمپ"صہیونی فوجمقبوضہ فلسطیننابلسنوجوان شہید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.