• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج کی چھاپہ مار مہم، 11 فلسطینی گرفتار

منگل 24-05-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج کی چھاپہ مار مہم، 11 فلسطینی گرفتار
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج نےفلسطینی  علاقوں میں شہریوں کو گھروں سے باہر نکال کر بغیر کسی جرم کے سر عام  تشدد کیا اورخواتین کو لاٹھیوں اور بندوق کے بٹوں سے لہو لہان کردیا۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روزقابض ریاست اسرائیل میں صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے متعدد علاقوں  میں پرتشددفوجی چھاپوں کے دوران فلسطینی باشندوں کے گھروں میں داخل ہوکر روائیتی توڑ پھوڑ  رتے ہوئے املاک کو شدید نقصان پہنچایا اور 11 فلسطینیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے حراست میں لے لیا۔

صہیونی فوج نے الخلیل ، نابلس کے بیتا قصبے، جنین، الطوراور جبل المکبر سمیت  دیگر علاقوں میں شہریوں کو گھروں سے باہر نکال کر بغیر کسی جرم کے سر عام تشدد کیا اور ان کے خاندان کے خواتین کو فوجی تشدد سے روکنے کی پاداش میں لاٹھیوں اور بندوق کے بٹوں سے لہو لہان کر دیا۔

واضح رہے کہ  گذشتہ دو ماہ کے دوران قابض فوج نے مغربی کنارے  میں خاص طور پر جنین میں انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں  اب تک 8 سے زائد نوجوان شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے  ہیں جبکہ ایک بڑی تعداد ان فلسطینیوں کی ہے جنہیں صرف شک کی بنیاد پر صہیونی اہلکاروں نے گھروں سے اٹھا کر نامعلوم تفتیشی مقامات پر منتقل کردیا ہے۔

Tags: چھاپہ مار مہمصہیونی فوجفلسطینی گرفتارمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.