(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) جدید ہتھیاروں سے لیس اسرائیلی فوجی نہتے فلسطینیوں کو جو اپنا دفاع پتھروں اورگھریلو ساخت کے پیٹرول بموں سے کرتے ہیں مزاحمت کارٹھراتے ہوئے خفیہ مقامات پر قید کر کے انسانیت سوز سزائیں دیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے تشدد کاواقعات میں اضافہ ہو اہے اور چند ہفتوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے بالخصوص جنین میں قابض فوج نےفلسطینیوں کو نشانہ بنایا ہےگذشتہ روز بھی ایک 18 سالہ زخمی فلسطینی نوجوان ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا جبکہ مختلف مقامات سے بارہ افرادبھی صہیونی فوج کی حراست میں لے لیے گئے۔
اسرائیل کی قابض فوج نے جنین میں پناہ گزینوں کے ایک کیمپ پرچھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمت کاروں پر شدید فائرنگ کی اور سوتی بم پھینکےاور رات بھر جاری اس کارروائی میں مختلف مقامات سے 12افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
واضح رہے کہ جدید ہتھیاروں سے لیس اسرائیلی فوجی نہتے فلسطینیوں کو جو اپنا دفاع پتھروں اورگھریلو ساخت کے پیٹرول بموں سے کرتے ہیں مزاحمت کار کی حیثیت سے نشانہ بناتے ہیں اور گرفتار ی کے بعد انہیں مزاحمت کے الزام میں خفیہ مقامات پر قید کر کے انسانیت سوز سزائیں دیتے ہیں۔