(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی بلدیہ فلسطینی علاقے کو یہودی بستی میں تبدیل کیے جانے کے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے ایک ایک کرکے فلسطینی خاندانوں کو علاقے سے بے دخل کر رہی ہے اور فلسطینیوں کی قانونی املاک کو ناجائز تجاوزات کا نام دے کر مسمار کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت الحم میں اسرائیلی قابض فوج نے ایک اور فلسطینی کا گھرغیر قانونی قرار دیتے ہوئے منہدم کردیا، مکان کے مالک فلسطینی شہری محمد ابراہیم عواد نے بتایا کہ دارالصلاح کے مقام پر ان کا یہ گھر آبائی جائیداد تھی اور وہ ایک عرصے سے اس مکان میں اپنے خاندان کے ساتھ رہائش پزیر تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے ایک روز قبل شہری محمد ابراہیم عواد کے گھر کا محاصرہ کرلیا اور گھر میں داخل ہو کرروائیتی لوٹ مار کے دوران املاک کو شدید نقصان پہنچایا اور قیمتی اشیاء قبضے میں لے کر کچھ ہی گھنٹوں میں ان کے مکان کو ملبے کا ڈھیر بنادیا۔
شہری نے مزیر بتایا کہ صہیونی بلدیہ کی جانب سے اس علاقے کو یہودی بستی میں تبدیل کیے جانے کے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے ایک ایک کرکے فلسطینی خاندانوں کو علاقے سے بے دخل کیا جارہا ہے اور ان کی قانونی اراضی کو ناجائز تجاوزات کا نام دے کر ان سے چھیننے کی سازش کے تحت انہدامی جاری ہے۔