(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی میں صہیونی ریاست کے خلاف مزاحمت اور اپنی طاقت کی عکاسی کے لیے اسلامی مزاحمتی تحریک حماس میزائلوں کے تجربے کر تی رہتی ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بر سر پیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنی عسکری صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے لیے غزہ کی پٹی سے سمندر میں 14 نئے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔
غزہ میں صہیونی فوج اور مزاحمت کاروں کے درمیان اکثر و بیشتر معرکہ آرائی کا سلسلہ رہتا ہے جس سے نمٹنے اوراپنی فوجی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے حماس کے عسکری ونگ کی جانب سے کبھی کبھار میزائلوں کے تجربے کیے جاتے ہیں جو صہیونی ریاست اسرائیل کو مزاحمت کی عسکری قوت کے اظہار کی عکاسی کر تی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ برس مئی میں غزہ کی پٹی میں 12 دنوںتک جاری رہنے والی جنگ کے دوران فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے رہائشی علاقوں پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں صہیونی علاقوں کے تمام حصوں میں 4000 سے زائد راکٹ فائر کیے جس کے نتیجے میں صیہونیوں کو جنگ بندی کا اعلان کرنا پڑا۔