(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عینی شاہدہین کے مطابق صہیونی آبادکاروں نے فلسطینی نوجوان کو پرتشدد کی کوشش کی تاہم بروقت فلسطینی رہائشیوں کی آمد سے اسے زخمی حالت میں چھوڑ کرفرار ہو گئے،جس کے بعد مسلح اسرائیلی اہلکاروں نےفلسطینی کو گرفتار کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر سلوان میں ایک فلسطینی نوجوان وسام دنانہ کو صہیونی آبادکاروں پر حملہ کر نے کے الزام میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
عینی شاہدہین کے مطابق صہیونی انتہا پسند آبادکاروں نے فلسطینی نوجوان کو تنہا راہ سے گزرتے دیکھ کر حملہ کیاتھااور تشدد کی کوشش کی تاہم ارد گرد سے دیگر فلسطینی رہائشیوں کی بر وقت آمد سے نوجوان کو زخمی حالت میں چھوڑ کرفرار ہو گئےتھےجس کے کچھ ہی دیر بعد صہیونی مسلح اہلکاروں نے وسام دنانہ سے پوچھ گچھ شروع کی اورنہتے نوجوان کو آبادکاروں پر حملے کےبے بنیاد الزام کی پاداش میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے حراست میں لے لیا۔
صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان کے بلا جواز گرفتاری کے خلاف اہل علاقہ سمیت شہری کے خاندان کی جانب سے اسرائیل جیل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ جاری ہے تاہم جیل انتظامیہ نے نوجوان کی رہائی سے متعلق درخواست کی منظوری سے انکارکردیا ہے۔