(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی محکمہ اوقاف نے بتایا کہ صہیونی آباد کار مسجد میں مراکشی دروازے سے داخل ہوئے جس پراقصیٰ مسجد میں موجود فلسطینیوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی تاہم شر پسندوں نےنمازیوں پر تشدد کیااورصہیونی سیکیورٹی خاموش تماشائی بنی رہی۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز فلسطینی محکمہ اوقاف نے اپنے جاری بیان میں کہا ہےکہ صہیونی شر پسند عناصر کی جانب سے پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں سمیت دیگرانتہا پسندوں نے قبلہ اول میں گھس کراشتعال انگیزی پھیلائی اور مسلمان نمازیوں کو مذہب کے نام پر اشتعال انگیزی پر اکسایا۔
فلسطینی محکمہ اوقاف نے بتایا کہ صہیونی آباد کار مسجد میں مراکشی دروازے سے داخل ہوئے جس پر اقصیٰ مسجد میں موجود فلسطینیوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی تاہم شر پسندوں نے نمازیوں پر تشدد کیا جبکہ صہیونی سیکیورٹی خاموش تماشائی بنی رہی۔
یاد رہے کہ صہیونی آباد کاروں کو قبلہ اول پر دھاووں کے لیے اسرائیلی حکام کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے جب کہ فلسطینیوں کو قبلہ اول میں نماز کی ادائیگی سے روکنے کے لیے طاقت کے استعمال سمیت طرح طرح کے حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔