(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ارض مقدس پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، فلسطین کی خواتین ، بچے، علماء سب جنگ کے میدان میں ہیں، امت گواہ ہےکہ ہم طویل جنگ لڑ رہے ہیں۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ روز کراچی میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے زیر اہتمام طوفان اقصٰی کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی حمایت دراصل بیت المقدس کی حمایت ہے، مولانا فضل الرحمان فلسطینیوں کا موقف پیش کر رہے ہیں، فلسطین کی مائیں بہنیں آپ کی جانب دیکھ رہی ہیں۔
اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ ارض مقدس فلسطین پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، فلسطین کی عورتیں، بچے، علماء سب جنگ کے میدان میں ہیں، امت گواہ ہےکہ ہم طویل جنگ لڑ رہے ہیں۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دنیا میں طاقت کا توازن ہونا چاہیے، روس اور چین فلسطین کےمجاہدین کی حمایت کر رہے ہیں، عالمی قوتیں عملی طور پر میدان میں آئیں، اسلامی دنیا بے حسی قبول کرنےکو تیار نہیں۔