(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ پر جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک اسرائیل کو تقریباً 21000 انتہائی درست گائیڈ کیے جانے والے گولے فراہم کئے جا چکے ہیں۔
واشنگٹن نے پہلی بار غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی کے باعث شہید ہونے والے بچوں اور خواتین کی شہادتوں کو تسلیم کریا ہے۔۔
کانگریس کے ایک اجلاس کے دوران پوچھے گئے سوال کے جواب میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے امریکی اسلحے سے فلسطینیوں کی شہادت کا اعتراف کرتےہوئے کہا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک امریکی اسلحے سے غزہ میں 25000 سے زیادہ خواتین اور بچوں کوقتل کیا گیا ہے اسرائیل کو نہتے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے بہت کچھ کرنا ہوگا۔
آسٹن نے بتایا کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک امریکہ نے صیہونی ریاست اسرائیل کو تقریباً 21000 انتہائی درست گائیڈ کیے جانے والے گولے فراہم کئے لیں ۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین کےمحصور شہر غزہ پر 150 روز سے جاری صیہونی دہشتگردی میں اب تک 30,410 فلسطینی شہید اور 71,700 زخمی ہوچکے ہیں جب کہ آبادی کا 85 فیصد (تقریباً 1.9 ملین افراد) بے گھر ہیں۔