• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی پابندی کے باوجود ایک لاکھ سے زائد فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی

صہیونی فورسز نے فلسطینیوں کو نماز جمعہ کے لیے قبلہ اول میں آنے سے روکنے کے لیے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کیں اور گرفتاریاں کی۔

ہفتہ 25-03-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی پابندی کے باوجود ایک لاکھ سے زائد فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فورسز کی جانب سے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں اور فلسطینیوں کو قبلہ اول تک رسائی سے روکا جا رہا تھاتاہم اس کے باوجود ملک کے مختلف حصوں سے ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نمازادا کی۔

مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان المبارک کی آمد کےساتھ ہی غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل نے فلسطینی شہریوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادات   سے روکنے کےلئے غیر قانونی اور غیر اخلاقی حربوں کا استعمال شروع کردیا گیا ہے تاہم فلسطینی شہریوں نے صہیونی ریاست کی طرف سے قبلہ اول میں عبادت پر عاید تمام پابندیوں اور رکاوٹوں کو روندتے ہوئےکل جمعہ اور شام کو عشا اور تراویح کی نمازوں میں لاکھوں کی تعداد میں شرکت کی۔

اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے اس موقعے پر جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں اور فلسطینیوں کو قبلہ اول تک رسائی سے روکا جا رہا تھا۔ بعد ازاں اسرائیلی فوج اور پولیس کی ریاستی دہشت گردی کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے قبلہ اول میں عشا اور تراویح کی نماز ادا کی۔ اسرائیلی فوج نے نمازیوں کو مسجد اقصیٰ سے نکالنے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔

فلسطینی نمازیوں کی بڑی تعداد مقبوضہ فلسطین کے 1948ء کے علاقوں سے آئی۔ نمازیوں کی آمد جمعہ کی صبح شروع ہوگئی تھی۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو نماز جمعہ کے لیے قبلہ اول میں آنے سے روکنے کے لیے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کیں۔

Tags: اسرائیلیصہیونیقبلہ اوّلمسجد اقصیٰنماز جمعہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.