(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کے اس دورے میں مصری وفد کے اہم سرکاری عہدیداران صہیونی حکام سے ملاقات میں غزہ میں لاپتہ اسرائیلی فوجیوں کے معاملے کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ علاقے کی تعمیر نو پر بات چیت کی۔
عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق گذشتہ روز مصر کے سیکیورٹی وفد نے مقبوضہ فلسطینی محصور علاقے غزہ کی پٹی کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کے لیے صہیونی ریاست اسرائیل کا دورا کیا۔
غزہ کے اس دورے میں مصری وفد کے اہم سرکاری عہدیداران صہیونی حکام سے ملاقات میں غزہ میں لاپتہ اسرائیلی فوجیوں کے معاملے کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ علاقے کی تعمیر نو پر بات چیت کی۔
مزید معلومات کے مطابق غزہ کے اس دورے کے حوالے سے مصری یا اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے ابھی کوئی سرکاری تبصرہ نہیں کیا گیاتاہم غزہ میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں بند 4,600 فلسطینیوں میں سے بہت سے اسرائیلی اسیران کا تبادلہ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔