(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اپوزیشن کے رہنما، یائر لاپڈ نے، گینٹز کے استعفیٰ کا خیرمقدم کرتےہوئے "جنگی کابینہ” کو "ناکام حکومت” قراردیا اور حکومت چھوڑنے کو "اہم اور درست” کہا۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم بیجمن نیتن یاہو نے جنگی کونسل کے وزیر بینی گینٹز اور آئزن کوٹ کے استعفے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اس وقت اپنے وجودی خطرے سے گزر رہا ہے ایسی صورتحال میں مستعفی ہونا اسرائیل کی سلامتی کے مفاد میں نہیں ہے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ "یہ جنگ ترک کرنے کا صحیح وقت نہیں ہے،” اس وقت "اسرائیل کئی محاذوں پر وجودی جنگ میں ہے۔
دوسری جانب صیہونی ریاست کے شدت پسند صیہونی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر نےموقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نیتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ وہ انہیں "جنگی کابینہ” میں شامل کریں۔
صیہونی ریاست کی پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے رہنما ، یائر لاپڈ نے، گینٹز کے استعفیٰ کا خیرمقدم کرتےہوئے "جنگی کابینہ” کو "ناکام حکومت” قراردیا اور حکومت چھوڑنے کو "اہم اور درست” فیصلہ کہا ۔