(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) "محمود عباس نے فلسطینی سیکورٹی حکام سے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی کوآرڈینیشن ختم ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اسرائیلی فوج پر ہونے والے حملوں پراور پرتشدد تصادم کی طرف آنکھیں بند کر لیں۔”
عبرانی چینل "12”انے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے میں سکیورٹی سروسز کو ہدایت کی کہ وہ اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی کوآرڈینیشن روکنے کے حالیہ اعلان کے باوجود اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں کو روکنے کے لیے کام جاری رکھیں۔
چینل نے اشارہ کیا کہ "عباس کی ہدایات امریکہ، مصر اور اردن کے دباؤ کے بعد دیکھنے میں آئی ہے جس میں محمود عباس نےسیکورٹی سروسز کے حکام پر زور دیا کہ وہ صیہونی ریاست کے ساتھ سیکورٹی کوآرڈینیشن کے خاتمے کے اعلان کے باوجود مزاحمتی کارروائیوں کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
"محمود عباس نے فلسطینی سیکورٹی حکام سے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی کوآرڈینیشن ختم ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اسرائیلی فوج پر ہونے والے حملوں پراور پرتشدد تصادم کی طرف آنکھیں بند کر لیں۔”